ایران نے حملہ کیا تو امریکی افواج پوری طاقت کے ساتھ حملہ آور ہوں گی، صدر ٹرمپ

image
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ پر حملہ کیا تو اس کی افواج پوری طاقت اور قوت کے ساتھ حملہ آور ہوں گی۔

عرب نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے سنیچر کو ہونے والے تازہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’ایران پر آج رات کے حملے میں امریکہ کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اگر ہم پر کسی بھی طرح سے حملہ ہوا، کسی بھی صورت یا شکل میں تو امریکی مسلح افواج اپنی پوری طاقت اور قوت سے اس طرح سے حملہ آور ہوں گی جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم آسانی سے ایران اور اسرائیل کے درمیان ڈیل کروا سکتے ہیں اور اس خونی تنازع کو ختم کر سکتے ہیں۔‘

گزشتہ روز ایران نے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کو خبردار کیا تھا کہ اگر سرائیل پر تہران کے حملے روکنے میں مدد کی تو خطے میں ان کے اڈوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ایران کی فارس خبر رساں ایجنسی نے سنیچر کو ایرانی فوجی حکام کے حوالے سے بتایا تھا کہ اسرائیل کے خلاف ایران کے حملے جاری رہیں گے جبکہ آنے والے دنوں میں خطے میں موجود امریکی اڈوں کو شامل کر کے اپنے اہداف کو وسعت دی جائے گی۔

ایرانی نیوز ایجنسی نے سینیئر فوجی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے مزید رپورٹ کیا کہ جنگ ’آنے والے دنوں میں اس (اسرائیلی) حکومت کے زیر قبضہ تمام علاقوں اور خطے میں امریکی اڈوں تک پھیل جائے گی۔

اسرائیل نے جمعے کی علی الصبح ایران پر حملہ کیا تھا جس کے بدلے میں ایران نے جوابی کارروائی کی۔ 

 


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.