ایران کا ایک اور بڑا وار: اسرائیل کا کوئی کونا رہنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے،ایرانی فوج

image

ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے پاس مقبوضہ علاقوں میں واقع اہم اور حساس تنصیبات کا مکمل ڈیٹا موجود ہے۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے خود کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہ ہونے دیں۔اسرائیلی حملوں پر ایران کا ردعمل مقبوضہ علاقوں کے ہر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

شہری اس وارننگ کو سنجیدگی سے لیں اور ان علاقوں کو چھوڑدیں کیونکہ یہ علاقے مستقبل قریب میں ناقابلِ رہائش ہو جائیں گے۔

ایران نے اسرائیل پر صبح سویرے ایک اور بڑا حملہ کر دیا۔ سو کے قریب میزائل داغ دیئے،تل ابیب سمیت اسرائیل کے متعدد شہر دھماکوں سے گونج اٹھے۔

حیفہ پاور پلانٹ میں ایرانی حملوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی، وسطی اسرائیل میں بجلی بند ہو گئی۔ گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ تل ابیب میں بھی راکٹ گرنے سے نقصانات ہوئے۔ 

اس پہلے بھی اتوار کی رات بھی ایران نے اسرائیل کے متعدد مقامات پر میزائل حملے کئے تھے۔

جس میں کہ بن گورین ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا۔ میزائل حملوں میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے گھر کوبھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

حیفہ میں ایرانی میزائل حملے سے چار افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فضائیہ نے ایران سے آنے والے متعدد ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا۔

اس سے پہلے ایران کے جوابی میزائل حملوں سے تل ابیب، حیفہ، تامرا، قیصریہ سمیت کئی اسرائیلی شہروں میں تباہی مچ گئی، کئی عمارتیں کھنڈر بن گئیں، جبکہ حملوں میں چودہ افراد ہلاک اور تین سو سے زیادہ زخمی ہوئے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.