اسرائیلی فوج کے مطابق پیر کی صبح ایران کے تازہ میزائل حملے میں اسرائیل میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا جن میں بحیرہ روم کے ساحلی علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت بھی شامل ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں تین افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوئے ہیں۔
- ایران کے پیر کی صبح کیے گئے میزائل حملوں میں اسرائیل میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں تین افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوئے ہیں۔
- اتوار کے روز اسرائیلی حملے میں آئی جی آر سی کے انٹیلیجنس یونٹ کے سربراہ کی ہلاکت کے بعد ایران نے اسرائیل پر حملوں کی نئی لہر کا آغاز کیا ہے۔
- اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد پیر کے روز عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
- ایران میں جمے سے اب تک اسرائیلی حملوں میں ملک بھر میں 224 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
- امریکی حکام نے سی بی ایس نیوز کو بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے ایک اسرائیلی منصوبے کو ویٹو کر دیا تھا۔
پیر کی صبح ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، تین افراد ہلاک اور 74 زخمی