اسرائیلی فوج کے مطابق پیر کی صبح ایران کے تازہ میزائل حملے میں اسرائیل میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا جن میں بحیرہ روم کے ساحلی علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت بھی شامل ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں چار افراد ہلاک اور 87 زخمی ہوئے ہیں۔
- گذشتہ چند گھنٹوں میں ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے پر مزید فضائی حملے کیے ہیں۔
- ایران کے پیر کی صبح کیے گئے میزائل حملوں میں اسرائیل میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں چار افراد ہلاک اور 87 زخمی ہوئے ہیں۔
- اسرائیل نے اتوار کو ایران پر حملوں میں میزائل لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنایا اور آئی جی آر سی کے انٹیلیجنس یونٹ کے سربراہ کو ہلاک کر دیاجس کے بعد ایران نے اسرائیل پر حملوں کی نئی لہر کا آغاز کیا ہے۔
- اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد پیر کے روز عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
- ایرانی وزارتِ صحت کے مطابق جمعے سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 224 ایرانی شہری ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے 90 فیصد عام شہری تھے۔
- امریکی حکام نے سی بی ایس نیوز کو بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے ایک اسرائیلی منصوبے کو ویٹو کر دیا تھا۔
پیر کی صبح ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، چار افراد ہلاک اور 87 زخمی