’تہران کے رہائشیوں کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں‘، اسرائیلی وزیرِ دفاع کی وضاحت، ایران کا ’نفسیاتی آپریشن‘ کا الزام

اسرائیلی وزیرِ دفاع تہران کے رہائشیوں کو وارننگ جاری کر چکے ہیں کہ انھیں ایران کے اسرائیلی شہریوں پر حملوں کی ’قیمت ادا کرنا پڑے گی‘ اور یہ کہ ایرانی شہری تہران چھوڑ دیں۔ ایرانی حکومت کی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ایران میں ’سائبر حملوں‘ کے سبب ملک میں انٹرنیٹ کی ’رفتار سُست ہو گئی ہے۔‘
  • ایران کی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام کو شہروں کو چھوڑنے کے اسرائیلی پیغامات 'دشمن کے نفسیاتی آپریشنز' کا حصہ ہیں۔
  • اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے دارالحکومت تہران کے اوپر فضا کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
  • ایران اسرائیل کشیدگی چوتھے روز میں داخل ہو گئی ہے اور گذشتہ چند گھنٹوں میں ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے پر مزید فضائی حملے کیے ہیں۔
  • ایران کے پیر کی صبح کیے گئے میزائل حملوں میں اسرائیل میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
  • اسرائیل نے اتوار کو ایران پر حملوں میں میزائل لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنایا اور آئی جی آر سی کے انٹیلیجنس یونٹ کے سربراہ کو ہلاک کر دیاجس کے بعد ایران نے اسرائیل پر حملوں کی نئی لہر کا آغاز کیا ہے۔
  • اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد پیر کے روز عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
  • جمعے سے جاری حملوں میں اب تک ایران میں کم از کم 224 شہری جبکہ اسرائیل میں از کم 24 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

’تہران کے رہائشیوں کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں‘، اسرائیلی وزیرِ دفاع کی وضاحت، ایران کا ’نفسیاتی آپریشن‘ کا الزام


News Source

مزید خبریں

BBC
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.