شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال پر گفتگو

image

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ’امریکی وزیر خارجہ نے جمعرات کی شام شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال پر بات چیت کی۔‘ 

’مارکو روبیو کے ساتھ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی باہمت اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا جس کی وجہ سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔‘

اس موقعے پر وزیراعظم نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی میں امریکہ کے کلیدی کردار پر وزیر خارجہ مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا۔ 

وزیراعظم اور امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے خصوصاً تجارت میں اضافے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

امریکی وزیر خارجہ سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔‘

پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ’امریکہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔‘

 


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts