امریکہ میں آگ بجھانے والی ٹیم پر فائرنگ، دو فائر فائٹرز سمیت تین ہلاک

image

امریکہ کے شہر بوائسی میں دو فائر فائٹرز کو اس وقت گولی مار کر قتل کر دیا گیا جب وہ پہاڑی مقام پر آگ بجھانے کے لیے پہنچے تھے۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق واقعہ اتوار کو بوائسی کے علاقے اداہو میں پیش آیا، جہاں ایک پہاڑی مقام پر آگ لگی جس کے بعد فائر فائٹرز کی ٹیم وہاں پہنچی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائر فائٹرز کو اس مقام سے ایک ایسے شخص کی لاش ملی جس کو آتشیں اسلحے کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ اس کے تھوڑی دیر بعد ہی ان پر بھی فائرنگ ہوئی۔

اس کے بعد بھی فائرنگ نہ بند ہونے پر باقی ٹیم بھی پیچھے ہٹ گئی۔

شیرف آفس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقعے پر پہنچی تو فائر فائٹرز کے ساتھ ساتھ اس شخص کی لاش بھی تحویل میں لے لی گئی جس کو ان سے قبل گولی ماری گئی تھی۔

انہوں نے مرنے والے شخص کے بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگرچہ دو فائر فائٹرز اور ایک شخص کی لاشیں مل چکی ہیں تاہم ہو سکتا ہے کہ مزید افراد بھی نشانہ بنے ہوں کیونکہ ابھی آگ نہیں بجھی اور اس پہاڑی مقام لوگ بھی موجود ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز کو گھات لگا کر سنائپر گن سے نشانہ بنایا گیا۔

 شیرف آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر مخصوص ایریا سے لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے تاہم پھر بھی رہائشی ہوشیار رہیں کیونکہ آگ اب بھی جل رہی ہے۔

اس کے علاوہ حکام کی جانب سے مزید معلومات نہیں دی گئیں اور کہا کہ بعد میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں مزید تفصیلات دی جائیں گی۔

پولیس کے مطابق حملہ انتہائی طاقتور سنائبر گنز سے کیا گیا اور واقعے میں ملوث عناصر کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد سی این بی سی پر دکھائی گئی فوٹیج میں پہاڑی مقام پر دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts