اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کے ملزمان پنجاب سے گرفتار

image

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اربوں روپے کے آن لائن فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو ملتان سے گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع لیہ سے ہے اور دونوں ایک سال سے مفرور تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزمان جعلی تجارتی منصوبوں کے ذریعے شہریوں سے اربوں روپے بٹور چکے تھے، ملزمان کی جانب سے شہریوں کو سرمایہ کاری پر 30 فیصد منافع کا جھانسا دیا جاتا تھا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ملتان میں اسکینڈل سے متعلق درجنوں انکوائریاں درج ہیں۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts