صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے لیاری میں پانچ منزلہ عمارت گِرنے سے کم از کم دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاحال عمارت گِرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی مگر حکومت سندھ کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ یہ پچاس سال پرانی عمارت گنجان آباد علاقے بغدادی میں واقع تھی جس میں 13 خاندان رہتے تھے۔
- پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں افغانستان کی سرحد سے پاکستان میں دراندازی کرنے کی کوشش کرنے والے 30 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے
- ایرانی سول ایوی ایشنز کے مٹطابق تبریز اور اصفہان کے علاوہ ملک کے بیشتر ہوائی اڈے آج سے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں
- امریکی کانگریس نے صدر ٹرمپ کے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق 'بگ بیوٹی فل بل' کی منظوری دے دی ہے
- روس طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے
- پنجاب اسمبلی کے سپیکر نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے 26 اراکین کو نااہل قرار دینے کی غرض سے ان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے
کراچی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت گِرنے سے کم از کم دو افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری