پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تاریخی تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 40 ہزار کی سطح عبور کرگیا

image

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے تیزی کا تسلسل جاری، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز تاریخی تیزی کے باعث ایک لاکھ 40 ہزار کی سطح عبور ہوگئی۔ بازار حصص میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے باعث زبردست تیزی کا تسلسل جاری ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں ایک ہزار 773 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 439 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار 665 کی سطح پر بند ہوا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts