کوئٹہ شہر میں 15 روز بعد موبائل ڈیٹا بحال ہونا شروع

image

بلوچستان میں کئی ہفتوں بعد موبائل انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل جاری ہے، تاہم کچھ علاقوں میں ابھی بھی سروس مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی۔انٹرنیٹ کی بندش کے باعث عوام اور طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا تھا جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی تھیں۔

صوبے میں موبائل انٹرنیٹ کی بحالی پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب انہیں تعلیمی اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانی ہوگی۔

یاد رہے کہ 15 اگست کو کنزیومر سوسائٹی کی جانب سے دائر پٹیشن پر بلوچستان ہائی کورٹ نے موبائل انٹرنیٹ جہاں حالات زیادہ خراب نہیں وہاں بحال کیے جائیں تاہم عدالت نے مزید سماعت آج 21 اگست کو مقرر کی تھی جس پر آج بلوچستان کے مختلف علاقوں جیسے چمن، پشین، دالبندین اور کوئٹہ میں انٹرنیٹ کے چند کمپنیوں نے انٹرنیٹ کو بحال کرنا شروع کردیا ہے۔

یاد رہے بلوچستان میں صوبائی حکومت کی درخوست پر پی ٹی اے نے موبائل انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US