سونے کی قیمت میں اضافہ۔۔ فی تولہ سونا مزید مہنگا ہو کر کتنے کا ملنے لگا؟

image

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے تک پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 772 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 242 روپے مقرر کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس ریٹ 9 ڈالر بڑھ کر 3380 ڈالر پر جا پہنچا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US