خیبر پختونخوا کا بجلی منافع کی مد میں وفاق کے ذمے 74,287 ملین روپے بقایاجات ہیں۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کو بتایا گیا کہ بجلی کے خالص منافع کی مد میں خیبر پختونخوا کے وفاق کے ذمے کل 74,287 ملین روپے واجب الادا ہیں، گزشتہ پانچ سال کے دوران وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی کے خالص منافع کی مد میں صوبہ کو وصول شدہ رقم 76,578 ملین ہے، اس کے علاوہ مالی سال 2024-25 کے لیے محکمہ خزانہ نے 111,303 ملین کا تخمینہ لگایا ہے جس میں سے ابھی تک کل 28,500 ملین وصول ہوچکے ہیں۔
اس حوالے سے پی پی رکن احمد کنڈی کے سوال کو قائمہ کمیٹی بھجوا دیا گیا۔