ریلوے سیلونز کے کرایوں میں بڑی کمی کردی گئی

image

وزیر ریلوے کی ہدایت پر ریلوے سیلونز کے کرایوں میں واضح کمی کردی گئی۔

کراچی سے راولپنڈی کا کرایہ 5 لاکھ روپے سے کم کر کے 1 لاکھ 72 ہزار روپے کردیا گیا، کراچی سے لاہور کا کرایہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے سے کم کر کے ڈیڑھ لاکھ روپے کردیا گیا۔

لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 1 لاکھ 5 ہزار روپے سے کم کر کے 44 ہزار روپے کردیا گیا۔

سیلون کی بکنگ ڈویژنل دفاتر سے بھی کی جاسکے گی، ہیڈ کوارٹرز سے بکنگ کیلیے چیف کمرشل مینجر کے دفتر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US