صدر اردوان کو دھمکی دینے کے الزام میں صحافی کو قید کی سزا

image

ترک عدالت نے صدر طیب اردوان کو دھمکی دینے کے الزام میں صحافی کو قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکیے کی عدالت نے ترک صحافی فاتح التیلی کو صدر رجب طیب اردوان کو دھمکی دینے کے جرم میں 4 سال 2 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق صحافی کو جون کے مہینے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ترک صحافی فاتح التیلی پر الزام تھا کہ انہوں نے یوٹیوب چینل پر 70 فیصد افراد کے اردوان کے صدر بننے کی مخالفت کے سروے پر بات کی تھی اور کہا تھاکہ سلطنت عثمانیہ کے کئی سلطانوں کو قتل کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US