افواہوں پر اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کا دلچسپ ردعمل ”انڈین میڈیا کا شکر گزار ہوں، ان کے منہ میں خاک“

image

اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا دلچسپ اور دو ٹوک ردعمل سامنے آگیا۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ ”جیل انتظامیہ کو اطلاع کرنے پر انڈین میڈیا کا شکر گزار ہوں، مجھے بھی صحافی بھائیوں کی کالز آرہی ہیں اور وہ پوچھ رہے ہیں کہ کیا کوئی ایسی بات ہے۔ میں چیک کرلیتا ہوں، ان کے منہ میں خاک“۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیدی کی صحت سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔ ”میں ان کی مزید صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، اپنی پوری ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں کہ الحمدللہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں“۔

سپرنٹنڈنٹ نے واضح کیا کہ جیل خانہ جات پنجاب ملکی میڈیا کے نمائندگان کو جواب دہ ہے اور تمام معلومات شفاف طریقے سے فراہم کی جاتی ہیں۔ ”ابھی تھوڑی دیر میں آفیشل پریس ریلیز بھی جاری کر دی جائے گی“۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US