قومی اسمبلی اجلاس: 5 نو منتخب اراکین نے حلف اٹھایا، اہم قراردادیں اور بل منظور

image

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پانچ نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نو منتخب ارکان دانیال احمد، محمد نعمان، محمود قادر اور محمد طفیل سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے ارکان نے رول آف ممبرز پر بھی دستخط کیے۔

اجلاس میں مختلف واقعات میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے دعا بھی کی گئی، جس کی قیادت وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کی۔

اجلاس میں بھارتی وزیر دفاع کے سندھ سے متعلق بیان کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی، جس میں واضح کیا گیا کہ سندھ پاکستان کا حصہ ہے۔ یہ قرارداد رکن اسمبلی اسد عالم نیازی نے پیش کی۔

مزید برآں، کنگ حمد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کی جانب سے پیش کرنے پر قومی اسمبلی سے منظور ہوا۔ اسی طرح دانش اسکولز اتھارٹی بل اور قانون شہادت ترمیمی بل بھی قومی اسمبلی سے منظور ہوئے۔ قانون شہادت ترمیمی بل وزیر مملکت برائے قانون و انصاف عقیل ملک نے پیش کیا۔

اجلاس کے دوران کورم کی نشاندہی پی ٹی آئی کے ممبر اقبال آفریدی نے کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US