بلوچستان، شادی کے بعد اغوا ہونے والا نوجوان قتل، 2 لاشیں ملیں، ٹریفک حادثہ

image

تربت: ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے 3 لاشیں برآمد ہوئیں۔

تربت کے علاقے دیات کے قریب دو افراد طاہر احمد ولد اللہ بخش سکنہ شولی کھڈان اور ابوبکر ولد حاصل سکنہ کہیرین بلنگور کی لاشیں برآمد ہوئیں، جو ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کی گئیں۔

تحصیل تمپ کے علاقے گومازی سے دو روز قبل گھر سے لاپتہ کیے گئے عمران نادل ساکن گومازی کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مقتول کی اسی ہفتے شادی ہوئی تھی، اغوا کاروں نے تاوان کا مطالبہ کیا تھا اور رقم نہ ملنے پر اسے قتل کردیا۔

ضلع گوادر کے علاقے اورماڑہ جیپری پل کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ صبح 8 بج کر 40 منٹ پر پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی MERC اورماڑہ ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US