ہنگو میں تھانہ سٹی کے علاقے قاضی تالاب چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈی پی او خان زیب خان کے مطابق چیک پوسٹ پولیس نے دہشت گردوں کا جوان مردی سے مقابلہ کیا، حملے میں تین پولیس جوان شہید ہوئے ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق شہدا کی میتوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کو پہنچنے والے نقصانات کے متعلق بتانا قبل از وقت ہوگا۔