مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ

image

پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 6.81ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6.75ملین ٹن کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے۔

نومبرمیں ملک میں 1.42ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جواکتوبرکے 1.50ملین ٹن کے مقابلہ میں 5فیصد کم اور گزشتہ سال نومبرکے 1.58ملین ٹن کے مقابلہ میں 10فیصد کم ہے۔اعداد وشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں پیٹرول کی فروخت کا حجم 3.24ملین ٹن ریکارڈ کیا گیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.18ملین ٹن کے مقابلہ میں 2فیصدزیادہ ہے، نومبرمیں پیٹرول کی فروخت کاحجم 0.61ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو اکتوبرکے 0.66ملین ٹن کے مقابلہ میں 7فیصد کم اور گزشتہ سال نومبرکے 0.67ملین ٹن کے مقابلہ میں 9فیصدکم ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت کاحجم 3.02ملین ٹن ریکارڈکیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.89ملین ٹن کے مقابلہ میں 4فیصد زیادہ ہےنومبرمیں ملک میں 0.68ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جواکتوبر کے 0.71ملین ٹن کے مقابلہ میں 4فیصد کم اور گزشتہ سال نومبرکے 0.79ملین ٹن کے مقابلہ میں 13فیصدکم ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں فرنس آئل کی فروخت کاحجم 0.10ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 0.31ملین ٹن کے مقابلہ میں 67فیصدکم ہے اعداد وشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 5ماہ میں پی ایس اوکے پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 2.91 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.12ملین ٹن کے مقابلہ میں 7فیصدکم ہے۔

اٹک پیٹرولیم لمیٹڈ کے پیٹرولیم مصنوعات کا حجم مالی سال کے پہلے 5ماہ میں 0.56ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 0.58ملین ٹن کے مقابلہ میں 4 فیصد کم ہے۔مالی سال کے پہلے 5ماہ میں حیسکول کی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 0.20ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US