زیرگردش کرنسی، زر وسیع اور بینکوں کے کھاتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 21 نومبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 10900ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.6فیصدکم ہے۔
پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر زیر گردش کرنسی کاحجم 10967ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں مجموعی طور پر 2.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق 21نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زر وسیع (ایم ٹو) کاحجم 39715 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.7فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر زروسیع کاحجم 39984ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک ایم ٹو میں مجموعی طور پر 2.6 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اعداد وشمار کے مطابق 21نومبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں بینکوں کے کھاتوں کاحجم 28771 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.7فیصد کم ہے پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر بینکوں کے کھاتوں کاحجم28972ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک بینکوں کے کھاتوں میں مجموعی طورپر 4.4 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔