کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا جبکہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں نے اعتماد کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 507 پوائنٹس بڑھ کر 1,67,592 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ ہفتے کے اختتامی سیشن میں بھی مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی تھی۔
گزشتہ کاروباری روز 28 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 22 کروڑ 56 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جو سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی کا واضح ثبوت ہے۔
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں بھی مثبت صورتحال جاری ہے۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 40 پیسے پر آ گیا ہے۔