عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 16 ڈالر مہنگا ہو کر 4,214 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1,600 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 43 ہزار 762 روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1,372 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 80 ہزار 454 روپے تک پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں فی تولہ چاندی 30 روپے اضافے کے بعد 6,102 روپے اور فی 10 گرام چاندی 26 روپے اضافے کے بعد 5,231 روپے پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخر میں مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,300 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی تاہم عالمی مارکیٹ میں حالیہ اضافے کے باعث آج دوبارہ قیمتیں بڑھ گئیں۔