چینی انجینئر طویل باتھ روم بریکس لینے پر نوکری سے برطرف

image

چین کے جیانگ سو صوبے سے تعلق رکھنے والے انجینئر لی کو بار بار اور غیر معمولی طویل باتھ روم بریک لینے پر اپنی ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق لی نے اپریل اور مئی 2024 کے دوران ایک ماہ میں 14 مرتبہ طویل باتھ روم بریک لیے جن میں سب سے طویل وقفہ چار گھنٹے تک رہا۔

برطرفی کے بعد لی نے کمپنی کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا اور تین لاکھ 20 ہزار یوآن (تقریباً 45 ہزار امریکی ڈالر) ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔ انہوں نے عدالت میں بتایا کہ وہ بیماری میں مبتلا ہیں اور پچھلے سال مئی اور جون میں ادویات آن لائن خریدی تھیں، جس کے ریکارڈ بھی موجود ہیں، نیز رواں سال جنوری میں سرجری کا ریکارڈ بھی پیش کیا۔

عدالت نے اس معاملے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ لی نے جو وقت باتھ روم میں گزارا وہ اس کی جسمانی ضروریات سے بہت زیادہ تھا لہٰذا کمپنی کی جانب سے انہیں برطرف کرنا جائز قرار دیا جاتا ہے۔

یہ واقعہ حال ہی میں شنگھائی فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کی رپورٹنگ میں سامنے آیا جس میں کمپنی کے غیر معمولی طرز عمل اور ملازم کے حقوق کے معاملے کو اجاگر کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US