لکی مروت میں عسکریت پسندوں نے ٹریفک انچارج کے گھر کو آگ لگا دی۔
پہاڑخیل پکہ میں عسکریت پسندوں نے ضلع لکی مروت پولیس میں تعینات ٹریفک انچارج انور شاہ کے گھر کو نشانہ بنایا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے گھر کو آگ لگا دی جبکہ بیٹھک کی دیوار اور مرکزی گیٹ بھی گرا دیا۔ واقعے کے وقت گھر خالی تھا۔
دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں گھر کے کئی کمرے اور دیواریں منہدم ہوگئیں۔