کراچی ٹیپو سلطان روڈ کے قریب واقع ریسٹورنٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔
آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی گئی۔
ترجمان کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑی فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔