لاہور کے علاقے فیروزپور روڈ پر ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا اور گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں گیس لیکیج تھی اور ہیٹر جلانے کے دوران دھماکا ہوا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا گیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔