اسلام آباد: شمس کالونی میں گیس لیکج سے دھماکا، 5 افراد زخمی

image

وفاقی دارالحکومت کے علاقے شمس کالونی میں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں گھر کی ایک دیوار گر گئی۔ دھماکے کے باعث 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت مجموعی طور پر 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو بھی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ دھماکے کی شدت کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور قریبی گھروں کے مکین بھی گھروں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس کے اخراج کے باعث ہوا، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US