ایرانی قوم کے حقوق کا ہر فورم پر بھرپور دفاع کیا جائے گا، مسعود پزشکیان

image

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے حالیہ بیان میں واضح کیا ہے کہ ایران نے نہ تو محاذ چھوڑا ہے اور نہ ہی مذاکرات کا راستہ ترک کیا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ ملک کی سلامتی اور عوام کا امن ان کی اولین ترجیح ہے، اور سفارت کاری اور دفاع دراصل قومی طاقت کے دو اہم بازو ہیں۔

صدر مسعود پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی قوم کے حقوق کا ہر فورم پر بھرپور دفاع کیا جائے گا اور ملک کسی بھی قسم کے خطرے کے سامنے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ اتحاد، یکجہتی اور دانشمندی کے بلبوتے پر ایران اس موجودہ آزمائش اور مشکل وقت سے بھی کامیابی کے ساتھ سرخرو ہو کر نکلے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US