اسرائیل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی درخواست پر ایران کے خلاف اپنے حملے روکنے کا اعلان کردیا ہے، تاہم لبنان کے محاذ پر فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی جانب سے فوجی کارروائیاں روکنے کے اعلان کے بعد اسرائیل نے تہران کے خلاف اپنی آئندہ کی حکمتِ عملی کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے اور اسرائیلی فوج کو حکومت کی جانب سے واضح سیاسی ہدایات کا انتظار ہے۔
ایک اسرائیلی عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائیاں روکنے کا فیصلہ امریکی درخواست پر کیا گیا ہے، لیکن لبنان کے حوالے سے اسرائیلی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور آنے والے دنوں میں جنوبی لبنان میں فوجی آپریشن پوری شدت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
حکام نے مزید خبردار کیا ہے کہ اگر حزب اللہ نے اسرائیل پر حملے بند نہ کیے تو بیروت کو دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔