ایندھن بچت اور کفایت شعاری اقدامات: اہم اجلاس میں بڑے فیصلوں کی منظوری

image

ایندھن کے تحفظ اور کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد سے متعلق قائم کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کی۔

اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات اور استثنیٰ کی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی نے عوامی سہولت کے پیش نظر فیصلہ کیا کہ وزارت خارجہ اور اس کے کوئٹہ، کراچی، پشاور، گجرات اور لاہور میں قائم رابطہ دفاتر میں قونصلر تصدیقی خدمات جمعہ کے روز بھی جاری رہیں گی۔

اجلاس میں کفایت شعاری اقدامات کی مدت میں توسیع کی سفارش بھی منظور کی گئی، جس کے تحت یہ اقدامات 13 جون 2026 کے بجائے 30 جون 2026 تک جاری رہیں گے۔

مزید برآں کمیٹی نے ملک بھر میں کریانہ اور گروسری اسٹورز کے اوقات کار میں نرمی کی منظوری دیتے ہوئے انہیں ہفتے کے تمام دنوں سمیت رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دینے کی سفارش کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US