کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز معمولی تیزی کے بعد دباؤ کا شکار ہوگیا۔
ٹریڈنگ کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 25 پوائنٹس اضافے سے مثبت زون میں آیا، تاہم فوری طور پر مثبت اور منفی زون کے درمیان اتار چڑھاؤ شروع ہوگیا۔
بعد ازاں مارکیٹ نے ایک لاکھ 75 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گنوا دی اور ہنڈریڈ انڈیکس 411 پوائنٹس کمی کے بعد 174,917 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔