سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، وزیراعظم کا سعودی سلامتی کی حمایت کا اعادہ

image

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایسے حملے نہ صرف بے گناہ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہیں بلکہ علاقائی امن و سلامتی کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حملوں میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US