اوورسیز پاکستانیوں نے صرف دو ماہ میں 7.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیج دیں جو ملکی معیشت کے لیے اہم سہارا بن رہی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2026 میں ترسیلات زر 3.7 ارب ڈالر رہیں جس میں سالانہ 16.5 فیصد اور ماہانہ 0.7 فیصد اضافہ ہوا۔
جولائی اور اگست پر مشتمل مالی سال 27-2026 کے پہلے دو ماہ میں ترسیلات زر 7.3 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 6.4 ارب ڈالر کے مقابلے میں 14.7 فیصد زیادہ ہیں۔
اگست میں سب سے زیادہ 87 کروڑ ڈالر سعودی عرب سے موصول ہوئے جبکہ متحدہ عرب امارات سے 74.98 کروڑ، برطانیہ سے 56.37 کروڑ اور امریکا سے 30.89 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔