سونے کی قیمت مستحکم، چاندی مزید سستی ہوگئی

image

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی جبکہ چاندی کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ہزار 66 ڈالر پر برقرار رہی، جس کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا بھی 4 لاکھ 29 ہزار 136 روپے پر مستحکم رہا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 914 روپے برقرار رہی، جبکہ فی تولہ چاندی 10 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 668 روپے اور 10 گرام چاندی 8 روپے کمی سے 4 ہزار 859 روپے کی ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US