دنیا کا واحد ریسٹورنٹ جہاں موٹے افراد کیلئے ہے مفت کھانا

image

بیجنگ (ویب ڈیسک) موٹاپا دنیا بھر میں زحمت کا سبب ہی سمجھا جاتا ہے. مگر

چین کے ایک ریسٹورنٹ نے موٹے لوگوں کو خوشی کی خبر سنا دی ہے۔ نیوز سائٹ

شنگھائیسٹ کے مطابق تیانگجن شہر میں ایک نیا ریسٹورنٹ کھولا گیا ہے جس کی

طرف سے موٹے لوگوں کو مفت کھانے کی پیشکش کی جارہی ہے۔ جمعہ کے روز

ریسٹورنٹ کا افتتاح ہونے کے بعد سے یہاں موٹے لوگوں کا خوب رش نظر آرہا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق لوگ بڑی تعداد میں ریسٹورنٹ کا رخ کر رہے ہیں۔ اکثر

لوگ داخلی دروازے پر رکھی وزن جانچنے والی مشین پر کھڑے ہو کر اپنا وزن

دیکھتے نظر آتے ہیں۔ جن لوگوں کا وزن ریسٹورنٹ کی مقرر کردہ حد پر پورا

اترا وہ خوشی خوشی لہراتے ہوئے اندر چلے جاتے ہیں۔ اس ریسٹورنٹ کی شرط کے

مطابق 130 کلو گرام یا اس سے زائد وزن والے شخص کو موٹا تصور کیا جائے گا،

اور صرف یہی لوگ مفت کھانے کے حقدار ہوں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 130کلوگرام

کی شرط کے باوجود مفت کھانے کی امید لئے ریسٹورنٹ کے باہر ہر طرح کے لوگ

اپنا وزن چیک کرتے نظر آرہے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.