’ پاکستان کو ایک اقلیت دوست ملک بنانا چاہتے ہیں‘

11 Jan, 2017 وائس آف امریکہ اردو
ہندو عقیدے کے مطابق جب شیو دیوتا کی بیوی کی موت ہوئی تو دکھ کی گھڑی میں ان کے آنسو جن دو مقامات پر گرے تھے ان میں سے ایک مقام کٹاس راج کا تالاب اور دوسرا اجمیر کے قریب پشکر ہے۔لاہور —افضل رحمٰنبدھ کے روز پنجاب کے ضلع چکوال میں واقع ہندوؤں کے مقدس مقام کٹاس راج کے مندروں کے لیے پانی کے ایک فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ان مندروں کی ہندو مت میں اہمیت تو ہے ہی مگر آثار قدیمہ کے لحاظ سے بھی یہ مقام بہت اہم ہے۔ اس کی تاریخ پانچ ہزار سال قبل مسیح تک جاتی ہے۔اس موقع پر اپنی تقریر میں وزیراعظم نے کہا کہ یہی وہ مقام ہے جہاں البیرونی نے اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت کرہ ارض کے قطر کی پیمائش کی تھی جو معمولی ردو بدل کے ساتھ آج بھی تسلیم کی جاتی ہے۔کٹاس راج مندروزیراعظم نے اس تقریب میں شریک مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی شرکت پر خوش ہیں ۔ اس سے باقی دنیا میں یہ پیغام جاتا ہے کہ پاکستان میں چاہے کوئی ہندو ہو مسلمان ہو سکھ مسیحی ہو یا پھر پارسی یا بہائی مذہب سے تعلق رکھتا ہو، ان سب کے ایک پاکستانی کے طور پر شہری حقوق برابر ہیں۔میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ اقلیتوں کی تقريبات میں شریک ہونا پسند کرتے ہیں اور ان کے دکھ سکھ بانٹتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں متعلقہ حکام کو انہوں نے ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ دیگر مذاہب کے مقدس مقامات کی مکمل حفاظت کی جائے کیوں کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر ایک اقلیت دوست ملک کے طورپر جانا جائے۔ کٹاس راج مندر کا ایک اندرونی منظرکٹاس راج کے مندروں کی ہندو مت میں اہمیت کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ 2005 میں اس وقت کے بھارت کے نائب وزیراعظم لال کشن ایڈوانی نے ان مندروں کا دورہ کیا تھا۔ یہ کل7 مندر ہیں جو ایک مقدس تالاب کے گرد واقع ہیں۔ اس تالاب کے بارے میں ہندو عقیدے میں ہے کہ شیو دیوتا کی بیوی کی موت ہوئی تو دکھ میں ان کے آنسو دو مقامات پر گرے۔ ایک مقام بھارت میں اجمیر کے قریب پشکر کے مقام پر ہے جہاں لاکھوں یاتری ہر سال جاتے ہیں۔ دوسرا یہ مقام کٹاس راج کا تالاب ہے۔ تقسیم ہند کے بعد سے کٹاس راج کے مندر مسلسل نظر انداز ہوتے رہے۔ تاہم 2006 اور 7کے درمیان یہاں حکومت پاکستان نے اس مقد س مقام پر توجہ دی اور مندروں کی حالت بحالی کی۔ اس پراجیکٹ پر پانچ کروڑ روپے صرف ہوئے تھے۔کٹاس راج مندرہندو مت کے ماننے والے بڑی تعداد میں بھارت سے یہاں آنے کے خواہاں ہوتے ہیں، لیکن دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا ماحو ل اس میں رکاوٹ ہے۔ اس کے باوجود تھوڑی تعداد میں ہندو پھر بھی ہر سال ان مندروں میں پوجا پاٹ کے لئے آتے ہیں۔

Watch Live News

سرفراز احمد کو ایک اور مہنگی کار کا تحفہ مل گیا

28 Jul, 2017 نیو

کراچی: چیمپئنز ٹرافی میں فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بطور ستائش یوسف دیوا ... مزید

سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کا اہم فیصلہ آج سُنایا جائےگا

28 Jul, 2017 چینل-٥

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ ملکی تاریخ کے اہم ترین پاناما کیس کاحتمی فیصلہ آج سنائے گی ... مزید

منتخب وزیراعظم کو عدالتوں کے زریعے ہٹانے کی سوچ زہر قاتل

28 Jul, 2017 چینل-٥

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ منتخب وزرا اعظم کو عدال ... مزید

نائب امریکی وزیرِ خارجہ پاکستان و بھارت کا دورہ کریں گی

28 Jul, 2017 وائس آف امریکہ اردو

امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق ایلس ویلز کا ... مزید

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ

28 Jul, 2017 چینل24

اسلام آباد (24نیوز) عمران خان کا سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ، فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث  ... مزید

شیریں مزاری کو بغیر سیکیورٹی پاس سپریم کورٹ میں داخلے کی اجازت نہ ملی

28 Jul, 2017 نیو

اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری آج صبح پاناما کیس کے فی ... مزید

Load More
Post Your Comments
Select Language:    
MORE ON NEWS
MORE ON HAMARIWEB