قندیل کی موت کے بعد والدین پر فاقوں کی نوبت

image
مختصر مدت میں سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی مشہور پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ جنہیں بعد میں غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا٬ کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹی کی موت کے بعد وہ اس حد بدترین مالی حالات کا شکار ہیں کہ ان پر فاقوں کی نوبت آگئی ہے-

قندیل بلوچ کے والد عظیم بلوچ کا کے مطابق “ جب سے ان کی بیٹی دنیا سے رخصت ہوئی ہے انہیں مالی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے- قندیل نہ صرف گھر کا کرایہ ادا کرتی تھی بلکہ کھانے پینے اور دوائیوں کا خیال بھی رکھتی تھی- آج یہ حالت ہے کہ ہم میاں بیوی دوائی بھی نہیں خرید سکتے“-

عظیم بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ “ قندیل نے گھر کی مالی ذمہ داریاں اٹھائی ہوئی تھیں اور ہماری زندگی خوشگوار گزر رہی تھی- مگر آج ہم مالی مشکلات کا شکار بن گئے ہیں“-

“میں اپنی بیٹی کے قاتل اور اس کے بھائی وسیم کو کبھی بھی معاف نہیں کروں گا اور میرا مطالبہ ہے اسے سخت سزا دی جائے“-


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.