کیوی فین نے ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر 50 ہزار ڈالر انعام جیت لیا

14 Jan, 2018 نوائے وقت
ولنگٹن (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرے ون ڈے میچ میں کیوی فین نے ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر 50 ہزار ڈالر (تقریباً 50 لاکھ روپے پاکستانی) کا انعام جیت لیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کرکٹ سیریز کیلئے انتظامیہ کی جانب سے ” ٹوئی کیچ اے ملین“ کے نام سے انعام رکھا گیا ہے ، کوئی کمیچ کے دوران بلے باز کی طرف سے مارا گیا چھکا ایک ہاتھ سے کیچ کرلے تو اسے 50 ہزار ڈالر انعام سے نوازا جاتا ہے۔ کیوی بلے باز مارٹن گپٹل نے چھکا مارا تو وہ تماشائیوں میں گیا جہاں نارنجی شرٹ والے مداح نے کیچ کرلیا اور 50 لاکھ روپے کا انعام جیت لیا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: