ڈبلن ٹیسٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی بہترین رہی، سرفرازاحمد

16 May, 2018 اب تک
ڈبلن ٹیسٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی بہترین رہی، سرفرازاحمدڈبلن ٹیسٹ : (16 مئی 2018) قومی کپتان سرفراز احمد نے ڈبلن ٹیسٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کوسراہا۔ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ امام الحق اورفہیم اشرف نے سلیکشن کو درست ثابت کیا۔ آئرلینڈ کی ٹیم نے پہلےہی ٹیسٹ میں متاثر کیا۔ پاکستان میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلنے کو بے تاب ہیں۔ڈبلن ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کنڈیشنز آسان نہ تھیں لیکن امام الحق اور بابر اعظم نے پراعتماد بیٹنگ کی، کہتے ہیں فالو آن کے بعد آئرلینڈ نے اچھا کھیل سے متاثر کیا۔ آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان آکر کھیلے تو خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اظہر علی اور اسد شفیق ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں۔چو تھی اننگ میں بیٹنگ آسان نہ تھی۔ تاریخی ٹیسٹ میں کامیابی پوری ٹیم کی محنت سے ممکن ہوئی کیچز ڈراپ نہ ہوتے تو آئر لینڈ کو کم اسکور پر آؤٹ کر لیتے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: