فلم "لوڈ ویڈنگ" کی پہلی جھلک سامنے آگئی

13 Jun, 2018 ڈان نیوز
عید الفطر میں اب چند دن ہی رہ گئے ہیں اور اس تہوار کے موقع پر کئی پاکستانی فلموں کے درمیان خود کو منوانے کا مقابلہ ہوگا، مگر فلم انڈسٹری میں ابھی سے عیدالاضحیٰ کی تیاریاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ اداکار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی نئی فلم 'لوڈ ویڈنگ' کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ڈائریکٹر نبیل قریشی کی یہ فیملی ڈرامہ فلم شادی کے گرد گھومتی ہے، جس میں ایکٹر ان لاءکی کامیاب جوڑی ایک بار اکھٹے ہورہی ہے۔ فہد مصطفیٰ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر فلم کے آفیشل پوسٹر کو جاری کیا اور اس میں وہ اور مہوش حیات ایک موٹرسائیکل پر بیٹھے ہوئے ہیں، جبکہ بہت زیادہ رنگ برنگ بلب دونوں کے ارگرد موجود ہیں۔The wait is over... here comes the official poster of @MehwishHayat pic.twitter.com/e9Ptoqn7q2— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) June 13, 2018گزشتہ ہفتے مہوش حیات نے اس فلم میں اپنے کردار کی پہلی جھلک اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی تھی۔ The moment you've been waiting for. I am so excited to be sharing the first look from my film “loadwedding”. ♥️ releasing This Eid ul Azha !!! #MehwishHayat #Loadwedding #filmwalapictures #releasingeidulazha2018🌼 Hair n makeup @waqar_makeup Pc: @danish.tariq A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial) on Jun 7, 2018 at 7:21am PDTاس سے قبل نبیل قریشی، فضاءعلی میرزا اور فہد مصطفیٰ کی ٹیم نامعلوم افراد، ایکٹر ان لاءاور نامعلوم افراد 2 جیسی سپر ہٹ فلمیں بناچکے ہیں۔اس فلم کو بنانے کے اعلان کے بعد نبیل قریشی نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فلم ان کی دیگر فلموں کے مقابلے مختلف ہوگی۔ فلم 'لوڈ ویڈنگ' میں مہوش حیات کے کردار کی پہلی جھلکان کا کہنا تھا کہ لوڈ ویڈنگ کی کہانی، ایکشن اور کاسٹ بھی مختلف ہوگی۔یہ فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی اور اس کا مقابلہ ہمایوں سعید کی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 سے ہوگا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: