سارنگ بلوچ ورلڈ کپ افتتاحی تقریب قومی پرچم اٹھائیں گے

14 Jun, 2018 نیو
ماسکو : ینگ پاکستانی ایمبیسیڈر سارنگ ہوت بلوچ ماسکو میں فیفا ورلڈ کپ 2018 کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم اٹھا کر ملک کی نمائندگی کریں گے ، یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی پاکستانی نوجوان فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کی براہ راست افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم لیکر سٹیڈیم میں کھڑا ہوگا۔ ڈی آئی خان کے چھوٹے سے گائوں سے تعلق رکھنے والے سارنگ ہوت بلوچ کو فیفا کے اسپانسر ادارےگیسپرام کی جانب سے جاری فٹ بال فار فرینڈ شپ میں ینگ ایمبیسیڈر کے طور پر منتخب کیا تھا ۔ فٹ بال فار فرینڈ شپ کے پاکستان میں کوآرڈی نیٹر فہد خان بھی دنیا کے211 ممالک کے ان پندرہ خوش نصیب افراد میں شامل ہیں جنہیں فیفا نے افتتاحی تقریب میں بطور اعزازی مہمان مدعو کیا ہے۔ فہد خان نے ماسکو سے گفتگو میں اسے ملک کیلئے اعزاز قرار دیا اور فٹ بال فار فرینڈ شپ پروگرام کے ہیڈ ولادی میر کا شکریہ ادا کیا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: