سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز وطن واپسی کیلئے روانہ

13 Jul, 2018 ڈان نیوز
سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے۔دونوں متوقع طور پر اتحاد ایئر لائن کی فلائٹ نمبر ای وائی243 کے ذریعے براستہ ابوظہبی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شام 6 بج کر 15 منٹ پر پہنچیں گے۔اس حوالے سے مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے لندن سے روانہ ہوتے وقت کی تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ اور ان کے والد پاکستان واپسی سے قبل اہل خانہ سے الوداعی ملاقاتیں کررہے ہیں، تصاویر میں موجود تمام افراد آبدیدہ اور دلگیر دکھائی دے رہے ہیں۔بہادر باپ کی بہادر بیٹی اس قوم کے مستقبل ک جنگ لڑنے آرہی ہے — ZM (@ZeshanMalick) جبکہ اسی ضمن میں شیئر کی گئی ایک تصویر میں نواز شریف اور مریم نواز لندن میں زیر علاج کلثوم نواز کی عیادت کرتے ہوئے انہیں الوداع کہہ رہے ہیں۔LION HEART !!! — Suleman Sharif (@SulemanSharif82) ادھر ایک ٹویٹ میں مریم نواز اپنے بچوں کوالواداع کہہ رہی ہیں اس کے ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے اپنے بچوں کو بہادری کا مظاہرہ کرنے کے لیے کہا ہے لیکن بچے آخر بچے ہوتے ہیں، بڑے بھی ہوجائیں تو انہیں الوداع کہنا مشکل ہوتا ہے۔Told my kids to be brave in the face of oppression. But kids will still be kids. Goodbyes are hard, even for the grownups. pic.twitter.com/ge17Al5gfY— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 12, 2018خیال رہے کہ نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ پر اترتے ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور دونوں کو بعد ازاں ہیلی کاپٹر کی مدد سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جانا تھا۔ نواز شریف کو 10، مریم نواز کو 7 سال قید بامشقتواضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دونوں رہنما 6 جولائی کوایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد گرفتاری دینے کے لیے پاکستان آرہے ہیں جس میں آمدنی سے زائد اثاثے بنانے پر مجرم ٹھہرائے جانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال مریم نواز کو 7 سات سال جبکہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال کی سزا دی گئی تھی۔فیصلہ سنائے جانے کے وقت والد اور بیٹی دونوں کلثوم نواز کی عیادت کے لئے لندن میں موجود تھے جس کے بعد انہوں نے سزا کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان واپس آنے کا اعلان کیا تھا۔ ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرم کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل منتقلخیال رہے کہ مریم نواز کے شوہر کیپٹن(ر) محمد صفدر پہلے ہی گرفتاری دے چکے ہیں، جبکہ فیصلہ آنے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں نواز شریف اور مریم نواز نے بھی وطن واپس آکر سزا کا سامنا کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس ضمن میں نواز شریف نے عدالتی فیصلے پر تنقید بھی کی جس میں ان کی صاحبزادی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی، نواز شریف کا کہنا تھا کہ جنہوں نے فیصلہ سنایا انہوں نے اپنی نفرت میں اس بات کا بھی خیال نہیں رکھا کہ پاکستان میں بیٹی کا کیا مقام ہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: