ایشیا کپ ٹورنامنٹ: پاکستان ٹیم آج سے پریکٹس کا آغاز کرے گی

12 Sep, 2018 اب تک
ایشیا کپ ٹورنامنٹ: پاکستان ٹیم آج سے پریکٹس کا آغاز کرے گیدبئی:(12 ستمبر 2018) ایشیا کپ کے لیے دبئی میں قومی کرکٹ ٹیم آج سے باقاعدہ ٹریننگ شروع کررہی ہے۔ آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں پاکستان روزانہ مقامی وقت چھ سے نوبجے تک ٹریننگ کرے گی۔سرفرازاحمد کی زیرقیادت پاکستان کرکٹ ٹیم آج سے ایشیاکپ کی تیاریوں کاآغاز کر رہی ہے۔ قومی ٹیم دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں روزانہ مقامی وقت چھ سے نو بجے تک بھرپورپریکٹس کرے گی۔ویزانہ ملنے پرتاخیرسے اوپنرامام الحق نے بھی دبئی میں قومی ٹیم کوجوائن کرلیا۔ جبکہ نئے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن بھی پاکستان ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوگئے۔ایشیاکپ پندرہ ستمبرسے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں شریک چھ ٹیموں کو دو گروپس میں شامل کیاگیاہے۔افتتاحی میچ گروپ بی میں سری لنکا اوربنگلہ دیش کے درمیان کھیلاجائے گا۔پاکستان اپنا پہلا میچ اتوار سولہ ستمبرکوکوالیفائرہانگ کانگ سے کھیلے گی۔آئی سی سی نے ایشیاکپ میں ہانگ کانگ کے میچوں کو ون ڈے انٹرنیشنل کا اسٹیٹس دے دیا ہے۔ٹورنامنٹ کااہم ترین میچ پاک بھارت ٹاکرا بدھ انیس ستمبر کو دبئی میں کھیلاجائے گا۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: