پاکستان کے سابق فاسٹ بالر عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ ختم کرنے کی تجویز دے دی

11 Oct, 2018 اب تک
پاکستان کے سابق فاسٹ بالر عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ ختم کرنے کی تجویز دے دیلاہور: (11 اکتوبر 2018) سابق فاسٹ بولرعاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ کوختم کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔ ان کا کہناہے کہ کھلاڑیوں اورٹیم انتظامیہ کے علاوہ اب کوئی ٹیسٹ میچز نہیں دیکھتا۔ براڈ کاسٹر کو بھی اس میں کوئی دلچسپی نہیں۔سابق فاسٹ بولرعاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ کوختم کرنے کی تجویزپیش کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں دونوں ٹیموں کے پلیئرز اورٹیم انتظامیہ کےعلاوہ کوئی ٹیسٹ میچز نہیں دیکھتا۔ براڈ کاسٹر کو بھی اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ یہی وقت ہے کہ آئی سی سی طویل فارمیٹ کرکٹ کے مستقبل کا فیصلہ کر لینا چاہئے اور اسے فیوچر ٹور پروگرام سے نکال دینا چاہئے۔ جو ملک ٹیسٹ کھیلنا چاہتے ہیں وہ باہمی مشاورت سے طے کرکے کھیل لیں۔عاقب جاوید نے کہا کہ دبئی میں پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ خالی گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ صرف پلیئرز اور کوچنگ اسٹاف ہی ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کےلیے موجود ہے۔ اب شائقین کے پاس کئی دن تک بورمیچز کو دیکھنے کاوقت نہیں ہے۔ اس وقت بے تحاشہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلی جارہی ہیں۔ جس کے بعد پرستار ٹیسٹ میچز کے لیے کیوں اسٹیڈیم جائیں گے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: