جسٹس شوکت عزیز کو عہدے سے ہٹادیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

11 Oct, 2018 اب تک
جسٹس شوکت عزیز کو عہدے سے ہٹادیا گیا، نوٹیفکیشن جاریاسلام آباد: (11 اکتوبر 2018) متنازع تقریر کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیزصدیقی کو عہدے سے برطرف کرنے کی منظوری صدر مملکت نے دی۔سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری صدر مملکت نے دی۔ وزارت قانون نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔اس سے قبل چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے صدر مملکت کو ارسال کی گئی سمری میں کہا گیا تھا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 21 جولائی کو راولپنڈی بار کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے حساس ادارے کے خلاف بیان دیا۔جسٹس شوکت نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس کے بعد وہ اپنے عہدے پر رہنے کے اہل نہیں رہے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: