نسوار پر پابندی لگ گئی

13 Nov, 2018 چینل24
پشاور ( 24نیوز ) خیبر پختونخوا حکومت نے مشکل مگر اہم فیصلہ کرلیا،فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔صوبائی حکومت نے نسوار کھانے پر پابندی عائد کردی ہے،پابندی کا اطلاق صرف تعلیمی اداروں پر ہوگا،خیبرپختونخوا کے کالجز اور جامعات میں نسوار پرپابندی ہوگی۔صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی نسوار نہیں کھا سکیں گے،تمباکو نوشی پر بھی پابندی ہوگی۔ہائیر ایجوکیشن کے اعلامیہ کے مطابق ہر مہینے نشے کے موضوع پر لیکچرز کا اہتمام بھی کیا جائے گا،ڈرگ کے خلاف سیمینار اور آگاہی واک بھی کروائی جائینگی۔ ضرور پڑھیں یاد رہے خیبر پختونخوا سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں بھی پشتون رہتے ہیں نسوار ان کا بہترین نشہ ہے،پشتونوں کے علاوہ بھی لوگ اس نشہ کو کرتے نظر آتے ہیں، حال ہی میں سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ تقریب کے دوران منہ میں کوئی چیز رکھتے ہوئے کیمرے کی آنکھ سے پکڑے گئے تھے بعد میں انہوں نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے منہ میں سونف رکھے تھے۔
 

Watch Live News

 مزید خبریں 
« مزید خبریں
Post Your Comments
Select Language: