معاشی ترقی کیلئے اہم فیصلے کر رہے ہیں، وزیر خزانہ اسد عمر

11 Jan, 2019 اب تک
معاشی ترقی کیلئے اہم فیصلے کر رہے ہیں، وزیر خزانہ اسد عمراسلام آباد:(10 جنوری 2019) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں نئے ٹیکس لگیں گے۔سینیئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے مسلسل مذاکرات جاری ہیں اور آئی ایم ایف کی شرائط سخت ہیں اور ناقابل قبول ہیں، پوری دنیا میں ہمیں ایک بھی ایسا اکانومسٹ نہیں ملا جس نے کہا ہو آپ یہ پیکچ تسلیم کرلیں اس لیے جیسے ہی اچھا پروگرام فائنل ہوگا توآئی ایم ایف سےمعاہدہ کرلیں گے۔اسد عمر نے بتایا کہ سعودی عرب اور یو اے ای کے قرض پر بھی کوئی شرائط نہیں ہیں البتہ سعودی عرب اور یواے ای سے ملنے والے قرض پر سود ادا کرنا ہوگا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے اہم فیصلےکر رہے ہیں، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں۔ پی ٹی آئی کے پہلے 4 ماہ میں افراط زرمیں 0.4 فیصداضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ کم ہورہا ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ بجلی اورگیس کی قیمتیں صرف امیروں کیلئے بڑھائی گئیں۔ بجلی و گیس کے ٹیرف میں اضافہ کم آمدنی والوں کیلئے نہیں کیا گیا۔AbbTakk News Abbtakk Pakistan Asad Umar finance umar Pakistan معاشی ترقی کیلئے اہم فیصلے کر رہے ہیں، وزیر خزانہ اسد عمر

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں