پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام تکنیکی خرابی کے باعث ڈاؤن

14 Mar, 2019 جی این این
لاہور : سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک اور اسی کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام تکنیکی خرابی کے باعث ڈاؤن ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل پاکستانی وقت کے 9 بجے کے بعد فیس بک میں مسائل پیدا ہوئے ۔ گزشتہ ڈیڑھ گھنٹے کے دوران نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر کے صارفین کو فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جوں ہی ہم فیس بک کی سائٹ پر جائیں ، وہاں فیس بک لوگ ان پیج کے بجائے ایک میسج نظر آتا ہے جس میں لکھا گیا ہے معذرت خواہ، کچھ خرابی ہے۔ ہم جلد سے جلد اس مسئلے کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels
 
« مزید خبریں