پی ٹی آئی میں بھی موروثی سیاست ۔۔ شاہ محمود قریشی نے بیٹے کی جگہ بیٹی کو ٹکٹ کیوں دیا؟

image

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157سے بیٹے کی دستبرداری پر بیٹی کو ٹکٹ دیدیا جس پر پارٹی کارکنوں کی جانب سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے۔

ملتان میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور حلقہ این اے 157 سے پارٹی امیدوار مہر بانو قریشی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

ملتان میں پی ٹی آئی کارکن اپنی ہی پارٹی امیدوار مہر بانو قریشی کے خلاف الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے پہنچے اور موروثی سیاست نا منظور نامنظور کے نعرے لگائے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے موروثی سیاست کے خاتمے کی بات کی تھی، پی پی 217 ملتان میں بھی شاہ محمود نے اپنے بیٹے زین قریشی کو ٹکٹ دیا، این اے 157 میں بھی اپنی بیٹی کو ٹکٹ دے دیا۔

شاہ محمود قریشی کو اپنی بیٹی کے علاوہ کوئی امیدوار نظر نہیں آیا؟۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.